تم سے پیار کرنا چاہتا ہوں
میں یہ اِقرار کرنا چاہتا ہوں
تمہارے سامنے محبت کا
برملا اظہار کرنا چاہتا ہوں
تمہیں انکارِ وفا لاکھ سہی
تم سے تکرار کرنا چاہتا ہوں
ایک دو بار نہیں جانِ وفا
بارھا، بار بار چاہتا ہوں
تم سے پیار کرنا چاہتا ہوں
میں یہ اِقرار کرنا چاہتا ہوں