Add Poetry

نئے محبُوب بنا کے اُسے دیکھ لینے دو

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, gujranwala

نئے محبُوب بنا کے اُسے دیکھ لینے دو 
دل اور جا لگا کے اُسے دیکھ لینے دو 

کوئی بھی نہ دے پائے گا مجھ جیسی محبت
چلو اِک بار آزما کے اُسے دیکھ لینے دو 

کتنی بُلندی ملے گی اُسے دیکھے گے
مجھے نظروں سے گِرا کے اُسے دیکھ لینے دو 

شاید ہو جائے روشن اُس کا گھر سارا
مجھے آگ میں جلا کے اُسے دیکھ لینے دو 

مجھے معلوم ہے نہال کوئی نہ دیکھے گا ناز
اب اوروں کو بُلا کے اُسے دیکھ لینے دو 
 

Rate it:
Views: 374
06 Sep, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets