وہ جو میرے دل کی صدا لگتا ہے
نا جانےوہ اجنبی میرا کیا لگتا ہے
جس کی قبولیت میں ابھی دیر ہے
مجھےایسی کوئی دعا لگتا ہے
روحانی رشتہ تو اس سےپراناہے
دیکھنےوالوں کو یہ تعلق نیا لگتاہے
جس نےمیری زیست کو روشن کیا
مجھےتووہ کوئی طلسماتی دیا لگتاہے
اس سےقبل تو سبھی بےوفا یارملے
مگر یہ مجھے دل کا کھرا لگتا ہے