Add Poetry

نجانے کون سی منزل کا میں مسافر ہوں

Poet: عمیر قریشی By: عمیر قریشی, اسلام آباد

جو کوئے یار کو جائے وہ رہگزر بھی نہیں
مرے خیال کے پنچھی کے بال و پر بھی نہیں

نجانے کون سی منزل کا میں مسافر ہوں
عجب سفر ہے کہ وہ میرا ہمسفر بھی نہیں

وہ کیا امید ہے جس کی وہ بات کرتا ہے
اگرچہ دستِ مسیحا میں کچھ اثر بھی نہیں

اسی کے نام کی خوشبو بسی ہے لفظوں میں
عزیزِ جاں تو ہے ہرچند معتبر بھی نہیں

عطا ہے رب کی جو انکو بھی رزق دیتا ہے
کہ جن میں شکر نہیں اور خدا کا ڈر بھی نہیں

Rate it:
Views: 418
25 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets