لوگ نفرت کے ناگ پالے رکھتے ہیں
مگر آنکھوں میں نالے رکھتے ہیں
محبت کرناکوئی بچوں کا کھیل نہیں
اس میں قدم ہمت والےرکھتےہیں
ہمیں کوئی محبت بھرا خط لکھے
اسےتمام عمر سنبھالےرکھتےہیں
دن بھر کاموں میں مشغول رہ کر
کسی کی یاد کو ہم ٹالےرکھتےہیں
چاہت کے یہ حسیں تحفے ملےہیں
دل میں زخم پاؤں میں چھالے رکھتے ہیں