Add Poetry

نہ ایسے پیار سے دیکھو خدارا

Poet: اےبی شہزاد By: AB shahzad, Mailsi

نہ ایسے پیار سے دیکھو خدارا
مرے بارے ذرا سوچو خدارا

خموشی مار ڈالے گی تمھاری
ذرا سا کچھ نہ کچھ بولو خدارا

پڑھائی میں نہیں ملنے لگا کچھ
ہنر کوئی ابھی سیکھو خدارا

تمھارے بن مرا کوئی نہیں ہے
نہ ایسے جھوٹ تم بولو خدارا

وہاں سے واپسی ممکن نہیں ہے
مجھے روکو مجھے روکو خدارا

تمھارے بن نہیں جی پاؤں گا میں
نہ تنہائی میں یوں رولو خدا را

تمھارے لیے مخلص ہی ہوں میں
مجھے ایسے نہ تم ٹوکو خدارا

نہیں ہوں بے وفا شہزاد سن لو
نہ ایسے پیار کو تولو خدارا

Rate it:
Views: 151
17 Nov, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets