Add Poetry

نہ بھلا سکو میری یاد کو کہ تڑپ تڑپ کے رہ جاؤ گے

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai

نہ بھلا سکو میری یاد کو کہ تڑپ تڑپ کے رہ جاؤ گے
یہ کہاں ملے در بے بہا اسے خاک میں جو ملاؤ گے

وہ جو عہد و پیماں ہمارے تھے وہ نباہ کے کبھی وعدے تھے
وہ قرار تھا جو ہمارا ہی اسے تم بھلا نہ ہی پاؤ گے

یہ زمانہ روٹھ بھی جائے گر کبھی چَرْخ آنکھیں دکھائے گر
یہ جو قید و شرط ہماری ہے نہ کمی تو اس میں ہی پاؤ گے

یہ جو ظلم کی تو گھٹا اٹھی یہ جو نفرتوں کی ہوا چلی
یہ قدم بھی ڈگمگائے کبھی تو جہاں میں کچھ نہ کر پاؤ گے

کوئی رحمتوں کی ہے آس میں کوئی برکتوں کی ہے آس میں
جو نہ زندگی میں ہی آس ہو تو پَژْمُرْدَگی سے مات کھاؤ گے

جو سَراب کو تو سمجھ سکو جو حَباب کو بھی سمجھ سکو
یہی گُن ہو زندگی میں اثر تو کبھی نہ چوٹ ہی کھاؤ گے

Rate it:
Views: 129
22 Jun, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets