نہ پوچھو کہ تم سے میں کیاچاہتی ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysia

نہ پوچھو کہ تم سے میں کیاچاہتی ہوں
تمہیں دیر تک دیکھنا چاہتی ہوں

وفا میں نے کی ہے وفا چاہتی ہوں
میں چاہت کا تم سے صلہ چاہتی ہوں

وفاؤں کا پھر نقشِ پا چاہتی ہوں
جو اس زیست سے واسطہ چاہتی ہوں

تمہیں یاد ہیں وہ محبت کے لمحے
وہی تم سے پھر با خدا چاہتی ہوں

تو گلشن میں چاہت کے ہی گُل کِھلائے
میں تم سے یہ بادِ صبا چاہتی ہوں

جو چاہت میں بخشا مجھے تم نے وشمہ
میں اُس درد کی انتہا چاہتی ہوں

Rate it:
Views: 366
08 Feb, 2016