نہیں ہے وہ الگ میری سوچوں سے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

نہیں ہے وہ الگ میری سوچوں سے
جڑا ہوا ہے وہ میری باتوں سے

اک رشتہ ہے اس سے الفت کا
رہتا ہے وہ آنکھوں میں برسوں سے

خوشبو اسکی بسی ہے وجود میں
معطر ہے دل اس کی یادوں سے

رکی ہوئی ہے گردش شام و سحر
آتا ہے وہ چھپ کر میری آہٹوں سے

قائم ہیں اس سے بہاروں کے سلسلے
چمن ہوتا ہے گلو گلزار اس کی آمد سے

Rate it:
Views: 555
10 Feb, 2014