Add Poetry

وعدوں پہ اب کسی کے نہ کرنا تو اعتبار

Poet: Gulzareen Pasha Zareen By: Gulzareen Pasha Zareen, Kallar Syedan

وعدوں پہ اب کسی کے نہ کرنا تو اعتبار
دھوکے دل ناداں تجھے ملتے ہیں بار بار

اک بار جو اجڑتا ہے ہجر و فراق سے
برسوں پھر اس چمن میں آتی نہیں بہار

نہر فرات پر پڑے پیاسے کئی رہے۔۔
برسات میں سلگتے دیکھے ہیں لالہ زار

آ جائے ایک بار جو الفت کے دام میں
رہتا نہیں کسی کا بھی پھر دل پہ اختیار

رکھے ہوئے ہیں غم کو چھپا کر نشاط میں
ایسے بھی اہل دل یہاں پھرتے ہیں بیشمار

بیٹھے ہوئے ہو چھوڑ کر کیوں بام و در کھلے
زریں کس کا آج بھی کرتے ہو انتظار

Rate it:
Views: 349
04 Jun, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets