وفا کی راہ میں یہ تو ضرور ہونا تھا

Poet: namaloom By: muhammad saleh memon, kunri

وفا کی راہ میں یہ تو ضرور ہونا تھا
تیری طلب میں مجھے تجھ سے دور ہونا تھا

فقط خراش سی آئی تھی شیشئہ دل پر
مگر اُسی سے مجھے چُور چُور ہونا تھا

بطورِ زادِ سفر اِک اکیلی جان میری
اور ایسا دشتِ جُدائی عُبُور ہونا تھا

نسیم اپنی انا تم ہی ترک کر دیتے
وہ بے بدل تھا اُسے تو غرور ہونا تھا

Rate it:
Views: 540
12 Jan, 2012