Add Poetry

وقت اک جیسا نہیں رہتا بدل جائے گا

Poet: عنم نقوی By: عنم نقوی, Jhelum

وقت اک جیسا نہیں رہتا بدل جائے گا
تیری چاہت میں جو بکھراہےسنبھل جائےگا

لاکھ انجان سہی راہی اپنی منزل سے
جیتے گا وہ جو ارادے میں اٹل جائے گا

آج سےپہلےکبھی مجھ کو خبر کیوں نہ ہوئی
دیکھ کے آنسو مرے پل میں پگھل جائے گا

اسکو معلوم ہیں محبت کے قرینے سارے
چوٹ کھائےگامگرپھر بھی سنبھل جائےگا

دلِ نادان ہوا ہے یوں اسیرِ الفت
اس کے لہجے کے فسوں سے دل بہل جائےگا

بات اب اس سے رفاقت کی بھلا ہو کیسے
دیکھ کے اس کو یہ دل پاگل مچل جائے گا

مجھ سے یوں جرمِ محبت جو ہوا ہے سرزد
قصہ نسلوں تک زمانہ تو اگل جائے گا

Rate it:
Views: 768
14 Mar, 2022
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets