Add Poetry

وقت جدائی

Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, Kamalia

وقت جدائی
رات دیکھا میں نے خواب
تیری آنکھیں بھیگی ہوئی تھیں
بکھرے ہوئے تھے تیرے بال
اور چادر بھی کالی تھی
گم سم، چپ چاپ، سہمے ہوئے
تو بے تحاشہ رو رہی تھی
گر رہے تھے تیرے آنسو
دامن میں تیرے ،بن کے موتی
میں نے جو پوچھا جو رونے کا سبب
تو ،تو نے
پھیر کے رخ انور دوسری جانب
پوچھ کے آنسو پلو سے
جو بہہ رہے تھے تیرے رخساروں پہ
دھیمے سے لہجے میں
یہ کہا
اب مجھ سے ملنے نہ آنا
مجھے اپنا نہ کہنا
سن کے تیری یہ بات
تعجب سے میں نے پوچھا
مگر کیوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
تیرا جواب آیا
اب وقت جدائی قریب آیا
 

Rate it:
Views: 501
04 Mar, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Love Love
Junaid
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets