Add Poetry

وقت کا دل بھی ٹھہر جاتا ہے

Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, sangla hill

جب تو مانند سحر جاتا ہے
وقت کا دل بھی ٹھہر جاتا ہے

تیرے پرتو کو چومنے کے لئے
چاند ندیا میں اتر جاتا ہے

زندگانی کا کھیل کیا کہئے
پھول کھلتا ہے بکھر جاتا ہے

آ غم زیست تجھے دیکھ ہی لیں
کہاں تک تیرا اثر جاتا ہے

تیرے چہرے کی تاب نہ لا کر
آئینہ خود سے مکر جاتا ہے

نہ ہو جب خیال میں ہم آہنگی
دوست بھی دل سی اتر جاتا ہے

عقل رہتی ہے گریزاں جن سے
عشق وہ کام بھی کر جاتا ہے

Rate it:
Views: 1221
17 Dec, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets