وقت کو دھکیلنا ہے
Poet: Azharm By: Azharm, Dohaوقت کو دھکیلنا ہے
بن پڑے تو کھیلنا ہے
زیست کی مصیبتوں کو
حوصلے سے جھیلنا ہے
آدمی ہوں عام سا میں
کولھو میں پیلنا ہے
میں سُکڑتا جا رہا ہوں
سوچ کیسے بیلنا ہے
ساقیا قریب بیٹھ
تُجھ کو پھر اُنڈیلنا ہے
More Love / Romantic Poetry






