وہ ادائے حُسنِ شباب تھی
میں خوشبو تھا وہ گلاب تھی
میری محبت کی حد اتنی تھی
لا انتہا لا حساب تھی
چاند بھِی مجھ سے اکثر یہ کہتا
تیری محبت لا جواب تھی
کیسے بھولتے اس چہرے کو
جو مری دھڑکن مرا مہتاب تھی
جو پی میخانے میں ترے نام پہ
وہ عشق تھا نہ کے شراب تھی
جہاں کیوں نہ مرتا اُس صورت پہ
اتنی باحیا اور نایاب تھِی