Add Poetry

وہ ترک تعلق کا اشارہ نہیں کرتے

Poet: Ijaz By: Ijaz Ahmed, Faisalabad 659GB

وہ ترک تعلق کا ا شارہ نہیں کرتے
ہر بات بھی اب ہم سے گوارہ نہیں کرتے

ہم جن کو بسا لیتے ہیں اک بار نظر میں
پھر ان کو کبھی دل سے اتارا نہیں کرتے

اپنے لیے بس اک محبت ہی کافی ہے
ہم کوئی بھی غلطی ہو دوبارہ نہیں کرتے

آنکھوں میں سجا رکھتے ہیں سب خواب سہانے
اپنوں سے بھی ذکر تمہارا نہیں کرتے

شاید وہ کبھی آئیں آ کر سنبھالیں ہم کو
اس آس پر ہم خود کو سنبھالا نہیں کرتے

جو دوست نظر آتے ہیں باطن میں ہیں دشمن
ہم جانتے ہیں پھر بھی کنارا نہیں کرتے

حد سے گزرنا پڑے راہ وفا میں اعجاز
ہم اپنوں کو ایسے آزمایا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 987
03 Dec, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets