وہ جان مجھ کو کہتا تھا

Poet: Benish Sana By: Benisha Sana, Gujrat

وہ جان مجھ کو کہتا تھا
میں پھو لوں کی طرح مہک جاتی
آنکھوں میں جگنو اتر آتے
میری آنکھوں میں جگنو اتر آتے
میرا لہجہ کھنک جاتا
میرے ہونٹ کپکپا جاتے
میرا دل دھڑک جاتا

پھر اک دن اک احساس ہوا
وہ مہک، وہ چمک، وہ جگنو
سب مٹ گیا تھا
بس اک احساس تھا جان فشاں
وہ تو
اپنے ہر دوست کو جان کہتا ہے
اور
اس کے لیئے میں بھی
صرف
اک دوست تھی

Rate it:
Views: 576
16 Dec, 2013