وہ جانتا ہے میں اس پہ مرتا بہت ہوں
Poet: Syed Farrukh Imdad By: Syed Farrukh Imdad, Lahoreوہ جانتا ہے میں اس پہ مرتا بہت ہوں
کام الٹے سیدھے میں بھی کرتا بہت ہوں
اس شخص نے دیکھو کیسے تنہا کیا مجھے
جو کہتا تھا جدائی سے میں ڈرتا بہت ہوں
مجھ سے انا میں جیت جانے کا کبھی سوچنا بھی نہ
میری جان ! ایسی جنگ میں ، میں لڑتا بہت ہوں
مت پاس آ میرے ، اے آگ کی دیوی
میں لاوا ہوں اور تپش سے ابھرتا بہت ہوں
چلتے تھے فرخ جہاں ہم اک دوسرے کے ساتھ
ان راہوں کو چومتا ہوا میں گزرتا بہت ہوں
More Love / Romantic Poetry







