وہ سپنے میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMوہ سپنے میں آئےتھے کل رات کو
 ہم بھلا نا سکیں گےاس ملاقات کو
 
 دن بھر محو گفتگو رہتےتھےکبھی
 اب ترس رہے ہیں ان کی ایک بات کو
 
 میری زیست میں غم کا دھواں تھا
 تو نے خوشگوار بنایا میری حیات کو
 
 مجھے اک تیرا ہی ساتھ کافی ہے
 میں کیا کروں گاساری کائنات کو
 
 ہم تو مر کر بھی نا بھولیں گےتمہیں
 تم کہیں بھول نا جانا اصغر کی چاہت کو
More Love / Romantic Poetry






