Add Poetry

وہ لڑکی پھول جیسی ہے

Poet: Mohsin Rizvi By: Fariya Riz, karachi

بہت شاداں، بہت دلکش
بہت نازک، بہت کومل
اُسے پاکیزہ نظروں سے
ہمیشہ میں نے دیکھا ہے
اُسے پاکیزہ سوچوں میں
ہمیشہ میں نے سوچا ہے
اُسے میں جب بھی دیکھوں تو
قسم سے اپنی پلکیں بھی
جھکانا بھول جاتا ہوں
اُسے دیکھا ہے میں نے پر
بہت محتاط نظروں سے
میں ڈرتا ہوں کہیں اُس کو
نظر میری نہ لگ جائے
کہ اُس کا مرمریں نازک سراپا
سر سے پا تک اپنی خوشبو سے مہکتا ہے
کہ اُس کے پاس جانے سے
میری ہر سانس بھینی بھینی
خوشبو سے مہکتی ہے
اُسے چھونے سے ڈرتا ہوں
گلابی رنگ چھونے سے
کہیں میلا نہ ہو جائے
ذرا سوچو، ذرا بوجھو
وہ لڑکی کون ہے سوچو
وہ لڑکی کون ہے بوجھو
چلو میں خود بتا دیتا ہوں
اُس لڑکی کے بارے میں
وہ لڑکی آپ ہو وللہ
وہ لڑکی آپ ہو وللہ

Rate it:
Views: 1848
29 Dec, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets