وہ میری عیادت کہ بہانے آئے ہیں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamوہ میری عیادت کہ بہانے آئے ہیں
سدا کہ لیےمیٹھی نیندسلانے آئےہیں
کتنےحسیں پھولوں کہ تحفےلائےہیں
اپنے ہاتھوں سے تربت سجانے آئےہیں
جن کی جدائی میں روتےعمر گزری
وہ اب میری لحد پہ آنسوبہانےآئےہیں
جیتےجی جن کی دید کو ترستےرہے
آج بنا حجاب وہ مجھے جلانےآئےہیں
ان کے چہرے کی اداسی دیکھ کر
یاد وہ خوشیوں بھرےزمانےآئےہیں
More Love / Romantic Poetry






