Add Poetry

وہ میرے دھیان سے غافل کبھی ہوئے بھی نہیں

Poet: شاہین فصیح ربانی By: شاہین فصیح ربانی, Muscat, Oman

وہ میرے دھیان سے غافل کبھی ہوئے بھی نہیں
نظر اٹھا کے مری سمت دیکھتے بھی نہیں

یہ قربتیں بھی ہیں طرفہ، یہ دوریاں بھی عجب
نہیں وہ پاس بھی میرے، کہیں گئے بھی نہیں

کبھی تو حال سناتے ہیں بیتے لمحوں کا
کبھی یہی در و دیوار بولتے بھی نہیں

ابھی سے موسمِ گل رخصتی کی دھن میں ہے
ابھی تو پھول چمن میں نئے کھلے بھی نہیں

اجاڑ محفلوں جیسے اجاڑ ہیں دن بھی
وصال رُت کے وہ رنگین رتجگے بھی نہیں

کسی سے حالِ دلِ زار کس طرح کہیے
کہ اب تو لوگ یہاں درد بانٹتے بھی نہیں

ابھی سے آئنہ دامن جھٹک رہا ہے فصیح
ابھی تو رنگ مرے عکس میں بھرے بھی نہیں

Rate it:
Views: 437
27 Apr, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets