وہ میرے ہمراہ چلتا تھا مگر میرا نہ تھا
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillزندگی کا روپ یہ پہلے کبھی سوچا نہ تھا
وہ میرے ہمراہ چلتا تھا مگر میرا نہ تھا
فاصلوں کی دھول کو آوارگی نے چوم کر
مڑ کے دیکھا جس گھڑی گھر کا کوئی رستہ نہ تھا
الفتوں کے کھیل میں خلوت کہاں خلوت رہے
وہ اگر تھا محفلوں میں ۔ میں بھی تو تنہا نہ تھا
کل صبح کرنیں مجھے صحن چمن میں لے گئیں
پھول تھے سب دلنشیں اس سا کوئی یکتا نہ تھا
بعد مدت اسکو دیکھا کل دیار خواب میں
زندگی بس کٹ گئی کچھ اور تو بدلا نہ تھا
سرپھری لو کے بگولے تھے میری ہی تاک میں
میں نے سرشاری میں جب تک پھول کو چوما نہ تھا
پھر کیوں لہریں مٹانے آ گئیں رہن وجود
میں نے بھیگی ریت پر دل کا بیاں لکھا نہ تھا
وقت کی دیوار پر منظر وہی آیا نظر
اک میری تصویر تھی پر شائبہ اپنا نہ تھا
More Love / Romantic Poetry






