وہ نہاں تھا بھی اور نہیں گویا
Poet: azharm By: Azhar, Dohaوہ نہاں تھا بھی اور نہیں گویا
سات پردوں میں ہو مبیں گویا
اور کوئی نہ مل سکا مجھ کو
دل میں تھا ایک ہی مکیں گویا
اُس کی خوشبو حصار میں رکھتی
دور رہ کے بھی تھا قریں گویا
دل میں پیدا ہوا گماں کیونکر؟
ڈولنے لگ گیا یقیں گویا
اُس نے یادوں کے بیج بوئے ہوں
پاس میرے یہیں کہیں گویا
اُس سے بچھڑا تو ایک دم اظہر
ہٹ گئی پاوں سے زمیں گویا
More Love / Romantic Poetry






