وہ کسی اور کا ہوگا تو قیامت ہوگی
Poet: Ashraf Qazi By: Ashraf Qazi, skarduوہ کسی اور کا ہوگا تو قیامت ہوگی
 پھر کسی کو بھی کسی سے نہ محبت ہوگی
 
 اُسے دیکھے کوئی اچھا نہیں لگتا مجھ کو
 اُس سے بڑھ کر بھی کوئی محبت ہوگی
 
 رات کل چاند کو دیکھا تو یہ احساس ہوا
 وہ اکیلا ہے اُسے میری ضرورت ہوگی
 
 اے خدا اُس کو کسی اور کا ہونے نہ دینا
 زندگی بھر مجھے پھر تجھ سے شکایت ہوگی
More Love / Romantic Poetry






