وہ ہم پہ اتنا التفات کرتے ہیں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

آج کل وہ ہم پہ اتنا التفات کرتے ہیں
پہلے مسکراتے ہیں پھربات کرتےہیں

پہلےتنگ دستی سےکام لیتےرہے
اب وہ کھل کر یہ خیرات کرتے ہیں

سرعام ملنےسےابھی ہچکچاتےہیں
اس بارے ابھی ذرااّحتیاط کرتےہیں

کچھ مانگیں تو پوری ہوتی رہتی ہیں
مگر مکمل نہ سبھی حاجات کرتےہیں

ہم ان کے دل کا حال بھلا کیسےجانیں
وہ کبھی نہ ہم سےاظہارخیالآت کرتےہیں

Rate it:
Views: 354
26 Feb, 2014