Add Poetry

وہی اجڑی ہوئی شامیں وہی ہیں غم گلستاں میں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: washma khan, Kuala Lampur

غموں کا پھر وہی موسم ،وہی آہیں ہیں ارماں میں
وہی اجڑی ہوئی شامیں وہی ہیں غم گلستاں میں

میں اک پل بھی نہیں بھولی تری سانسوں کی خوشبو کو
رفاقت کے سبھی قصے ابھی ہیں یاد جاناں میں

میں کیسے بھول سکتی ہوں محبت کی کہانی کو
جو میرے دل میں رہتا تھا ، رہے گا میرے ایماں میں

یہاں تو مشغلہ ہے ہر کسی کو دل دکھانے کا
کسی کا دل نہیں توڑو ،لکھا ہے صاف قرآں میں

خدارا اپنی نظروں سے مجھے گرنے نہیں دینا
وگرنہ خاک بن جاؤں گی تیری چشم حیراں میں

تری لوحِ جبیں پر عشق کی تحریر دیکھی ہے
مگر دل کو نہیں دیکھا ترے چاکِ گریباں میں

میں اپنے فن کی کرتی آبیاری کس طرح وشمہ
رہی مصروف میں تو زندگی سے عہد و پیماں میں

Rate it:
Views: 359
06 May, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets