پابند سلاسل وہ رہےاورہم پابہ زنجیر
سمجھوتہ آخرہو گیاحالات کی مجبوری سمجھ کے
برسوں سےوہ تو ہمیں سمجھاتےآئےتھےلیکن
ہم کو بھی سمجھ آگئی ان کی معذوری سمجھ کے
ہے سچ کےآنکھ اوجھل تو پہاڑ بھی اوجھل
ہم بھی ہوئے دوردلوں کی دوری سمجھ کے
ہجراں نصیب کوبھلا کیا ہے دید سےکام
وہ تو ہجر کا طوق پہنےہےمہجوری سمجھ کے
وہ خودکو سارے جہاں کا شاعراعظم سمجھتےرہے
ہم نےانکو چھوڑ دیا ان کی مغروری سمجھ کے
اب کیافکر اس کہانی کی جس کا کوئی نہ انجام ہے
ہم نےبھی پڑھنا چھوڑدیا اسےادھوری سمجھ کے
اب کہتےہیں اوہ جانےوالےذرا پلٹ کےدیکھنا
پلٹےجوہم تو پتھر سےنہ ہوجاہیں جی حضوری سمجھ کے
اک دن سال کااصغر کا بھی اچھا گزرجائے گا
یہی سوچ کر بھیجاہے کارڈ ضروری سمجھ کے