Add Poetry

پانی کو برف میں بدلنے میں، وقت لگتا ہے

Poet: ڈاکٹر شاکرہ نندنی، پُرتگال By: Dr. Shakira Nandini, Porto

پانی کو برف میں بدلنے میں، وقت لگتا ہے
ڈھلے سورج کو نکلنے میں، وقت لگتا ہے

تھوڑا صبر کرو اور تھوڑی محنت کرتا رہ
قسمت کے زنگ آلود در کو کھلنے میں، وقت لگتا ہے

کچھ دیر رک کر پھر سے چل پڑنا دوست
ہر ٹھوکر کے بعد سنبھلنے میں، وقت لگتا ہے

بکھرے گی پھر وہی چمک ترے وجود سے
ٹوٹے ہوئے دل کو جڑنے میں، وقت لگتا ہے

تو نے جو کہا، کر دکھائے گی رکھ یقین
گرجتے بادلوں کو برسنے میں، وقت لگتا ہے

Rate it:
Views: 558
25 Jun, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets