Add Poetry

پاکستان (نظم)

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

قصہ چھوٹا سا مجھے آج سُنانا ہے
قائد نے کہا جب مجھے اب جانا ہے

مجھے بُلا لیا میرے پروردگار نے
اب تمہیں یہ ملک بچو بچا نا ہے

گولا کھا کے بھٹی نے بچایا اِسے
ہمیں بھی شاید وہی گولا کھانا ہے

شکاری نظر جمائے بیٹھے ہیں بڑے
اب شکار ہونا نہیں بلکہ بنانا ہے

نہ دیکھے کوئی دشمن ہمارے وطن کو
اِس بار سبق ایسا ہمیں سیکھانا ہے

فقط اپنے ہی گھروں کی حفاظت نہیں کرنی
ہمسائوں کو بھی پناہوں میں چھپانا ہے

پاک و ہند مل جانے دو اِک بار بس
پھر آئو لڑنے جسے بھی آنا ہے

نہ ہندو مُسلم  نہ مسلم عیسائی سے
جنگ نہیں اب امن و امان پھیلانا ہے

ہمیں مذہب کے نام پے اب کسی بھی
انسان کو نہ انسان سے لڑانا ہے

رہے پاکستان کی سر زمین شاد نہال
بیج محبت کو اب صرف لگانا ہے
 

Rate it:
Views: 706
12 Aug, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets