پاگل سی وہ لڑکی

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

اوٹ سے ہٹ کر
آنکھوں میں کہتی ہے
مجھے تم سے پیار ہے

جان لیوا یہ محبت رے
مجھے انجان بنا دیتا ہے

اے کاش
قدرت ہوتی مجھے تو

ہواؤں پہ اُسے لکھ کر دیتا
یہ دل آپ کا ہوا
کہ کوئی چاہ کر بھی مٹا نہ سکتا

بس میں ہوتا تو

لہروں پہ یہ داستاں لکھتا
محبت زندگی ہے
کوئی اگ لگاتا بھی تو جلا نہ سکتا

وہ معصوم ہے، ناداں ہے، نا سمجھ ہے
مجھے معلوم ہے
مگر اُسے شیشے کا گھر بنانا ہے
اور
میں نے لوگوں کے ہاتھوں میں پتھر دیکھے ہیں

Rate it:
Views: 775
01 Apr, 2009