پسندیدہ اشعار
Poet: Perveen Shakir By: Bakhtiar Nasir, Lahoreکانپ اٹھتی ہوں یہ سوچ کر تنہائی میں
میرے چہرے پہ تیرا نام نہ پڑھ لے کوئی
اب تو اس راہ سے وہ شخص گزرتا بھی نہیں
اب کس امید پہ دروازے سے جھانکے کوئی
کوئی آہٹ کوئی آواز کوئی چاپ نہیں
دل کی گلیاں بڑی سنسان ہیں ‘ آئے کوئی
سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا
ایک دفعہ تو رک گئی گردش ماہ و سال بھی
اس کو پا نہ سکے تھے جب دل کا عجیب حال تھا
اب جو پلٹ کے دیکھیے‘ بات تھی کچھ محال بھی
میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر
ہاتھ دعا سے یوں گرا بھول گیا سوال بھی
More Love / Romantic Poetry







