Add Poetry

پکارتی ہوں تمہی کو ہر دم سمیٹ لو مجھ کو میرے ساجن

Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistan

تمہارے قدموں کی منتظر ہوں تمہی کو میں یاد کر رہی ہوں
تمہیں تو پرواہ کچھ نہیں ہے میں شام سے آہ بھر رہی ہوں

وفا کا جذبہ نہ ختم ہو گا یہ سلسلہ اب نہ تھم سکے گا
تمہاری الفت کے پھول لے کر یہ دیکھو پھر سے سنور رہی ہوں

ہر ایک لمحہ یہ سوچتی ہوں کہیں نہ کھو جاؤ تم جہاں میں
اے میرے ساتھی اے میرے ہمدم تمہارے کھونے سے ڈر رہی ہوں

ہجر نے سلگا دیا ہے تن من عجیب حالت ہے آج میری
الاؤ یادوں کا جل رہا ہے نہ جی رہی ہوں نہ مر رہی ہوں

پکارتی ہوں تمہی کو ہر دم سمیٹ لو مجھ کو میرے ساجن
یہ آندھیاں ہیں محبتوں کی میں تنکا تنکا بکھر رہی ہوں

یہ مانتی ہوں یہ جانتی ہوں ندی ہے منہ زور چاہتوں کی
مگر ہوں مجبور دل کے ہاتھوں میں اس میں سارہ اتر رہی ہوں

Rate it:
Views: 481
17 Nov, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets