پہلی نظر دل پر جو پہلا وار

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales

محبت کی تیری دنیا میری آنکھوں میں بستی ہے
تیری محفل تصور کو سدا آباد رکھتی ہے

دریچے دل کی بستی کے دستک نے کھولے ہیں
تیرے آنے سے کِشتِ دل گل و گزار رہتی ہے

کہاں فرصت ملی ہم کو تیری یادوں کی محفل سے
تمہارے پیار کی خوشبو ہمارے ساتھ رہتی ہے

سنا ہے کہ اثر اُس کا کبھی زائل نہیں ہوتا
وہ اک پہلی نظر دل پر جو پہلا وار کرتی ہے

اُسے اتنا ہی کہنا ہے کہیں مجھ کو ملے گر وہ
تیرے دل کی ہی دھڑکن اب میرے دل میں دھڑکتی ہے
 

Rate it:
Views: 667
04 Sep, 2008