Add Poetry

پہلی پہلی محبت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

یہ جان تیری عنایتیں ہیں کہ میرے ہر سو محبتیں ہیں
چمن چمن میں نخل نخل میں تیرے ہی دم سے حرارتیں ہیں

تیرے لبوں کی نزاکتوں سے گلاب پاتے ہیں نازنینی
تیرے ہی مژگاں کی جنبشوں سے کھلی کھلی سی یہ کونپلیں ہیں

یہ ہرطرف جو ہے حسن پھیلا تیری نظر کاہے سارا جادو
تیرے ہی ہونے سے سارے بادل تیرے ہی ہونے سے بارشیں ہیں

کرن کرن میں ہے تیری رنگت چمک چمک میں ہے تیرا لہجہ
افق شفق کی یہ ساری لالی تیری حیا کی ہی صورتیں ہیں

جو تو نہ ہو تو کہیں بھی کوئی نہ رنگ پھیلے نہ روپ بکھرے
یہ سارے منظر یہ سارے موسم تیرے سراپے کی گردشیں ہیں

جو تو چلے تو بہار ساری تیرے قدم کا نشان ڈھونڈے
جو تو رکے تو برگ برگ میں کلی کلی میں شرارتیں ہیں

تو میری چاہت تو میری الفت میری محبت کا تو ہی محور
تیرے لئے ہی مجاز سارے تیرے لئے ہی حقیقتیں ہیں

یہ لفظ میرے دمک رہے ہیں تیری ہی یادوں کے جگنوؤں سے
تمہاری باتوں کی چاشنی سے ہی میرے شعروں میں دھڑکنیں ہیں

Rate it:
Views: 621
10 Jul, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets