جب تک پس غبار راہ سے آتی رہی جھلک
ہم شوق دید یار میں ایسے تھے منہمک
چرچا تمام رات ترا کس طرح ہوا
وہ ذکر تھا کہ خواب تھا بالیں گئی مہک
پی کر تمام رات بھی جو ہوش میں رہا
اک درد جب ملا تو جنوں خود گیا بہک
ائے دوست ہم نے ترے آنے کی آس میں
آنکھیں کھلی رکھی ہیں دم واپسی تلک
ہے اندمال زخم کی حاجت تمام عمر
پچھلی جراحتوں سے ملی لذت کسک
جب بھی چراغ سے چراغ جلا روشنی ملی
سورج سے چاند تاروں کو کیسی ملی چمک
باد نسیم لے کے جب آئی بہار نو
پژ مردگئی شوق کے دل سے مٹی کسک
سب کچھ ہے آپ کا تو بلا جہد دیجئے
کسب معاش جبر مشیت کی ہے جھلک
ہر کسی کو دوست کا رتبہ نہ دے سکا برکات
یہ اور بات ہے کہ کسی کی نہ کی ہتک