Add Poetry

پیار اس بار مجھے سرد ،بہت سرد ملا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارک

پیار اس بار مجھے سرد ،بہت سرد ملا
مجھ کو انعامِ محبت میں یہی درد ملا

جس میں شامل ہے مرا خون، وفائیں میری
پھول گلشن میں وہی ایک مجھے زرد ملا

زندگی تیری حقیقت کو میں سمجھوں کیسے
اک مری ذات کو کیوں کوئی نہیں مرد ملا

میں تو اب ڈھونڈنے نکلی تھی وفائیں تجھ میں
تیری باتوں سے مگر درد ملا، درد ملا

پھر شکایت ہے تجھے آج تو وشمہ کہہ دو
پھر نہ کہنا ، تجھے کہنے کو نہیں فرد ملا

Rate it:
Views: 294
27 Jan, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets