پیار اک پھول ہے
Poet: By: M I Shaheer, Kasur
پیار اک پھول ہے، اس پھول کی خوشبو تم ہو
میرا چہرہ، میری آنکھیں، میرے گیسو تم ہو
دور ہو مجھ سے مگر پاس نظر آتے ہو
میرا جذبہ، میرا احساس نظر آتے ہو
تم میرے پاس نہیں ہو مجھے اس کا غم ہے
تم خیالوں میں جو آئے ہو کیا اتنا کم ہے
میری تنہائی کا ٹپکا ہوا آنسو تم ہو
پیار اک پھول ہے ، اس پھول کی خوشبو تم ہو
More Love / Romantic Poetry







