پیار حقیقت ھے۔۔۔
Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, mirpurkhas پیار حقیقت ھے انکار نہیں کر سکتے
ہاں مگر ہر کسی پر جانثار نہیں کر سکتے
دوست واحباب سب سارے اپنی جاء مگر
چاہے ان چاہے اندھا اعتبار نہیں کر سکتے
جس کو دیکھو پاگل ھے حسن کے پیچھے
اس بات کا ہم کبھی انکار نہیں کر سکتے
ایک عالم دیکھ رہا ھے اس کو بے پردہ
اور ادھر ہم ہیں کہ دیدار نہیں کر سکتے
دیکھو ہم کو پاس ھے اپنی الفت کا
وگرنہ کیا؟ کچھ ہم اشکار نہیں کر سکتے
جانے والے سنتا جا روداد غم اپنے
ہر کسی سے ہم پرچار نہیں کر سکتے
چلو ہم ہی ہوے بدنام اسد ہماری خیر ھے
آپکو کسی صورت شرمسار نہیں کر سکتے
More Love / Romantic Poetry






