پیار میں پہلے پہل پہلی غزل کیسی لگی
Poet: رضوان ناظم By: Ghani, Puneپیار میں پہلے پہل پہلی غزل کیسی لگی
آپ کی تعریف میں لکھی غزل کیسی لگی
آپ نے کتنی پڑھی کتنی سنی ہے شاعری
آپ کو میری قسم میری غزل کیسی لگی
میں نے دیکھا آپ کو اور لکھ دیا جان غزل
دشمنوں نے داد دی اچھی غزل کیسی لگی
چودھویں کا چاند کہتا ہے زمانہ آپ کو
چاندنی میں نے کہا میری غزل کیسی لگی
آپ سے دل کو لگانے کا ملا ہے یہ صلہ
مل گئی شہرت مجھے پیاری غزل کیسی لگی
آپ تو محفل میں آ کر مسکرا کر چل دئے
آپ کو معلوم ہے میری غزل کیسی لگی
میں نے ناظمؔ عاشقی میں جاں لٹائی دل دیا
کیا پتہ معشوق کو ایسی غزل کیسی لگی
More Love / Romantic Poetry






