Add Poetry

پیار کا رنگ تجھ پہ بھی چھایا ہو گا

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

پیار کا رنگ تجھ پہ بھی چھایا ہو گا
جب ہمارا نام ہونٹوں پہ آیا ہو گا

نخمہ جو باد صبا نے گایا ہو گا
پیغام اس نے ہمارا سنایا ہو گا

کبھی تو تم نے یاد کیا ہو گا
جب ذکرہمارا ًمحفل میں آیا ہو گا

پھولوں سے انچل بھر گیا ہو گا
جب بھنوروں نے گیت سنایا ہو گا

رہتا ہے جو لپٹا تیرے شانوں سے
وہ خوش نصیب میرا ہی تو سایا ہو گا

Rate it:
Views: 985
10 Sep, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets