Add Poetry

پیار کا کاروبار کرتا ہوں

Poet: mahir bilgrami By: Abbas, Quetta

پیار کا کاروبار کرتا ہوں
سب کو دنیا میں پیار کرتا ہوں

خود پہ میں اعتبار کرتا ہوں
پیار کرتا تھا پیار کرتا ہوں

آہ بے اختیار کرتا ہوں
یاد جب اس کا پیار کرتا ہوں

مجھ کو نفرت سے سخت نفرت ہے
پیار کو دل سے پیار کرتا ہوں

موت کا انتظار کیا معنی
زندگانی سے پیار کرتا ہوں

سبزہ و خار و گل سبھی ہیں عزیز
سارے گلشن کو پیار کرتا ہوں

دوست کر لیتا ہوں عدو کو بھی
دشمنوں کو بھی پیار کرتا ہوں

مجھ کو کیا ہو کسی کا کچھ مسلک
میں شعار اپنا پیار کرتا ہوں

مجھ کو سنگیں بتوں سے الفت ہے
پتھروں کو میں پیار کرتا ہوں

بچ کے چلنا سکھایا کانٹوں نے
اس میں میں ان کو پیار کرتا ہوں

عمر دکھ درد میں کٹی اپنی
اس لیے غم سے پیار کرتا ہوں

لوٹ لے دل جو آنکھ ملتے ہی
ایسے رہزن کو پیار کرتا ہوں

ان کو آتا ہے جس قدر غصہ
اتنا ہی اور پیار کرتا ہوں

مجھ میں رچ بس گیا ہے پیار ایسا
سب کو دنیا میں پیار کرتا ہوں

روز اول سے آج تک ماہرؔ
اس کو نادیدہ پیار کرتا ہوں

Rate it:
Views: 1607
14 Jan, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets