پیار ھے تم سے

Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, mirpurkhas

 پیار ھے تمسے چاہت بھول مت جانا
ھے تم ہی سے محبت بھول مت جانا

کیسے کروں تمکو پھر جدا خود سے؟؟
تم ملے ہو زحے قسمت بھول مت جانا

تمہارے سوا یہ دل لگتا نہیں کہیں پر
سچ ھے یہ سب حقیقت بھول مت جانا

اس دل کو تمہارے پیار کا چسکا لگا ھے
دل کو ھے تمہاری ضرورت بھول مت جانا

یوں تو بہت کارن ہیں تسکیں حیات کے
مگر تمسے ھے دل کو فرحت بھول مت جانا

اسد کا اس جہان میں کوئی نہیں ھے اپنا۔
تم سے ھے اس کی عزت بھول مت جان

تا عمر جو ناچیز نے کمایا ھے خود سے
وہ پیار ھے تیرا دولت بھول مت جانا

Rate it:
Views: 350
24 Jan, 2023