Add Poetry

پیار ہو جاتا ہے

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

پیار ہو جاتا ہے، چاہے محبوب ہو جتنا دور
دوریاں کر نہیں سکتی ہیں دلوں کو دور

کبھی کبھی ان دیکھے بھی ہو جاتا ہے پیار
جسم و جان مل جاتے ہیں، اگر سچا ہو پیار

چپکے سے میرے دل میں سما گیا اک شخص
دل کے دیے کو دل ہی سے جلاتا گیا وہ شخص

میرے جسم میں روح کی طرح اترنے لگا
رگ رگ میں خون کی طرح چلنے لگا

بن گیا ضرورت میری، جسم میں روح کی طرح
جاوید بس گیا میری روح میں وہ خوشبو کی طرح

Rate it:
Views: 1363
29 Mar, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets