آؤ جاناں!سارے اختلافات بھلا کر پرانے جھگڑے نمٹا کر آج پھر اسی کیفے میں ملتے ہیں چائے کی اک اک پیالی میں ساری نفرتیں ڈبودیتے ہیں پھر سے اک دوجے کا ہاتھ تھام لیتے ہیں روٹھ گیا تھا جو ماضی آج پھر اس کو منا لیتے ہیں