چاند جیسی صورت کو دل میں چھپاؤں کیسے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM چاند جیسی صورت کودل میں چھپاؤں کیسے
جو دور ہےمجھ سے اسےپاس بلاؤں کیسے
مدت سے ہجر کی آگ جو سینے میں لگی ہے
وصل کی برسات نا ہو تو اسےبجھاؤں کیسے
وہ جان وفا میری کسی بات پہ کان نہیں دھرتا
مجھےاس سےکتنی محبت ہےبتاؤں کیسے
جس نے مجھے دنیا بھر کی مسرتیں بخشیں
میں ایسےپیارے انسان کو بھلاؤں کیسے
اس سے کیے وعدے سب یاد ہیں مجھے
مجبوری کےعالم میں انہیں نبھاؤں کیسے
More Love / Romantic Poetry






