Add Poetry

چاند کو اس کے رو برو کر نا

Poet: Fazlul Hasan (Hasan Shamsi) By: F.H.SIDDIQUI, Lucknow ( India )

اس ستم گر کی آرزو کرنا
ہے بس ارماں لہو لہو کرنا

تم سمجھتے ہو گر غلو کرنا
چاند کو اس کے رو برو کرنا

وقت تنہائ کا نکال ذرا
تجھ سے ہے تھوڑی گفتگو کرنا

ہے عجب عادت اس ستمگر کی
چاک کر دینا - پھر رفو کرنا

میری عادت ہے یاد کر کے تجھے
بس اکیلے میں گفتگو کرنا

جتنا چاہو ستم کرو لیکن
جو بھی کرنا ہو رو برو کرنا

عہد کرتا ہوں پارسائ کا
شیخ سکھلا دے اب وضو کرنا

اپنا ہے بس شگفتگی ہی مزاج
مجھ کو آیا نہ تو پہ تو کرنا

تیرا کردار ہو شناخت تری
بیٹے ! یوں مجھ کو سرخرو کرنا

خود ہی ٹوٹیں گے دھاگے سب اک دن
چاک کیوں دامن عدو کرنا

میری کوشش ہے اپنی غز لوں کو
اک تصو ر کے ہو بہو کرنا

کیا پتہ تھا گناہ ہو گا ‘ حسن ‘
اس کو پانے کی آرزو کرنا

Rate it:
Views: 446
17 Jun, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets