Add Poetry

چاہت

Poet: Syed Zulfiqar Haider: 00923434887086 By: Syed Zulfiqar Haider, Gujranwala

نزدیکی کے باوجود دوری بڑھاۓ ہیں
میں کیسے مان لوں دل میں چاہت چھپاۓ ہیں
بے رُخی جبین پر سجاۓ مجھ سے ملتے ہیں
میں کیسے مان لوں دل میں چاہت چھپاۓ ہیں

میرے سامنے آ کر بِن کچھ کہے چلے جاتے ہیں
شمع کو بجھا کر پروانے کو ستاتے ہیں
سزاۓ محبت میں مجھے اس طرح جلاتے ہیں
میں کیسے مان لوں دل میں چاہت چھپاۓ ہیں

درمیان کھڑی کر دی ہے دیوار جُدائی کی
فاصلے بڑھا دیے ہیں اپنے میرے ساتھ میں
چلتے ہیں ہم بیگانی راہوں میں اکیلے
میں کیسے مان لوں دل میں چاہت چھپاۓ ہیں

زخم دیتے ہیں ایسے کہ بھرتے ہی نہیں
میرے درد کا بھی اُن کو احساس ہی نہیں
میرے خونِ جگر کو بہاتے ہیں دل تڑپاتے ہیں
میں کیسے مان لوں دل میں چاہت چھپاۓ ہیں
 

Rate it:
Views: 414
10 Oct, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets