ہم یہ چاہتے ہیں
ہم یہ نہیں چاہتے
ہمیں یہ چاہئیے
آپ کو جب ہوا ہے
اپنی ہی چاہت کا
احساس ہوا ہے
کاش کبھی آپ کو
ہماری چاہت کا بھی
احساس ہوا ہوتا
کاش کبھی آپ نے
ہم سے یہ کہا ہوتا
آپ کیا چاہتے ہیں؟
آپ کیا نہیں چاہتے ہیں؟
آپ کو کیا چاہئیے؟